ملزمان نے 804 گرام منشیات شیمپو کی بوتلوں میں چھپا رکھی تھی، اے این ایف ۔ فوٹو : ایکسپریس

پشاور: باچا خان ایئر پورٹ پر شیمپو میں چھپاکر بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے باچا خان ایئر پورٹ پر شیمپو میں چھپاکر بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

اے این ایف کے مطابق ہنگو کے رہائشی 2 ملزمان کے سامان سے مجموعی طور پر 804 گرام منشیات برآمد ہوئیں جو انہوں نے شیمپو کی بوتلوں میں چھپا رکھی تھی۔

اینٹی نارکوٹس فورس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان چچا بھتیجا ہیں اور قومی ائیر لائن کی پرواز سے دوحا جا رہے تھے جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here