محنت کش کی حکومت سے بچوں کی پرورش کے لیئے مدد کی اپیل فوٹو: فائل

ساہیوال: نواحی گاؤں کے رہائشی محنت کش کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے تاہم زچہ و بچہ خیریت سے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 91/6 آر کے رہائشی محمد جاوید کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے تاہم زچہ و بچہ خیریت سے ہیں۔ نومولود میں سے 3 بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

جایود کا کہنا ہے کہ ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش اس کے لیے بہت بڑی خوشی ہے لیکن انتہائی غریب ہونے کی وجہ سے ایک ساتھ 4 بچوں کی پرورش اس کے لیے بہت مشکل ہے، اس کلیے حکومت سے اپیل ہے کہ اس کی مالی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کی بہتر پرورش کرسکے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here