ویڈیو میں ڈیڑھ سالہ احسن والد کی گود میں ہے اور والد کو رکشے کی طرف بڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹو: اسکرین گریپ

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر ڈیڑھ سالہ احسن کی موت کا پورا واقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں عکس بند ہوگیا۔

گزشتہ روز پولیس ٹیم اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی ویڈیو ایکسپریس نیوزکے مطابق حاصل کرلی ہے، فائرنگ کے تبادلے میں ڈیڑھ سالہ بچے احسن کو بھی گولی لگی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  آئی جی سندھ نے معافی مانگ لی

سی سی ٹی وی فوٹیج میں متاثرہ فیملی کو رکشے کی طرف بڑھتے دیکھا جا سکتا ہے، اور ڈیڑھ سالہ احسن کو والد کی گود میں ہے،  شام 7 بجکر 19 منٹ اور 16 سیکنڈ پر رکشے کے آگے سے گزرنے والی موٹر پر سوار ملزمان نے فائر کیا، 7 بجکر 19 منٹ اور 20 سیکنڈ پر تعاقت کرنے والے پولیس اہلکاروں نے 2 فائر کئے، جس کے بعد رکشہ آگے بڑھا اور ایک دم رک گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پولیس مقابلے کے دوران گولی لگنے سے بچہ جاں بحق

ویڈیو میں  واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ 7 بجکر19منٹ اور37 سیکنڈ پر متاثرہ فیملی رکشے سے اتری، بچے کے والد کو رکشے سے اترکر جھکتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، اور پھر صورتحال کا اندازہ ہوتے ہی متاثرہ فیملی رکشے میں بیٹھ کرروانہ ہوگئی، جو ممکنہ طور پر اسپتال گئی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here